Terms & Conditions
Dear and respected patrons,
As you are aware, with your continued cooperation, Malik and Paracha Farms strive each year to improve the quality of services related to the sacred act of Qurbani.
We aim to make this obligation easier for you by keeping all Islamic principles in mind and ensuring the meat from your Qurbani reaches your doorstep.
For this purpose, we handle livestock purchase, transportation, feeding, and other services, and your open consent in covering these costs makes the entire process easier and Shariah-compliant for both you and us.
Indeed, we allocate a reasonable portion for ourselves and our team from these services, and this amount may vary due to trade-related factors.
In summary, we seek your willing permission for any gain or loss incurred during this process. This will not affect the agreed price of your Qurbani animal.
Grateful for your support and prayers,
Malik Paracha Farmers and all associated individuals
شرائط و ضوابط
محترم و مکرم احباب گرامی
السلام علیکم ورحمت اللہ
جیسا کے آپ احباب کے علم میں ہے ہم ملک اور پراچہ فارمز آپ سب کے تعاون کے ساتھ قربانی جیسے اعلی فریضہ کی خدمات کے معیار کی صفات میں ہر سال بہتر سے بہتر کرنے کی کاوش کرنے میں مصروف ہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم آپ کی قربانی میں آپ کو سہولت فراہم کرنے میں شرعی مسائل و فضائل کو حتی الامکان سامنے رکھتے ہوئے آپ کی دہلیز تک آپ کی قربانی کے ذبیحہ کا گوشت پہنچانے کی نیت کیئے ہوئے ہیں۔
اس کے لیئے جانوروں کی خریداری، آمدورفت، چارہ اور دیگر اس خدمت سے متعلق کئی امور ایسے ہیں جن کے اخراجات کے لین دین میں آپ احباب کی جانب سے پوری طرح کھلے دل سے اجازت دینا پورے عمل کے شرعی اعتبار سے آسانیاں پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے، آپ کے لیئے بھی اور ہمارے لیئے بھی۔
بے شک ان خدمات کے ذیل میں ہم اپنے اور اپنے ساتھ مصروف بہ عمل رہنے والوں کے لیئے ایک معقول رقم علیحدہ کرتے ہیں جس میں مختلف عوامل کیوجہ سے کمی بیشی معاملات تجارت کا ممکنہ حصہ ہے۔
مختصر خلاصہ تحریر یہ کہ اس پورے عمل کے دوران جو بھی لین دین میں ہمارے نفع نقصان میں گر ہوجائے آپ کی طرف سے بخوشی اجازت درکار ہے۔ اس اجازت سے آپ سے طے کیئے ہوئے قربانی کے جانور کی قیمت پر اثر نہیں ہوگا۔
دعاگو اور آپ کے تعاون کے شکر گزار
ملک پراچہ فارمرز اور ان سے متعلق تمام احباب